چین میں کورونا وائرس کے 3،694 نئے کیسز کی تصدیق

بیجنگ، 6 فروری (ژنہوا) چین میں خطرناک کورونا وائرس کے 3،694 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اورمزید 73 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی اس سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 563 تک پہنچ گئی ہے۔
چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق جن 73 افراد کی موت ہوئی ہے، ان میں صوبہ ہبوئی کے 70، تیآنجن، ہئی لوکژاینگ اور گژاؤ کے ایک ایک لوگ شامل ہیں۔
ہیلتھ کمیشن نے بتایا کہ بدھ کو کورونا وائرس کے 5،328 نئے مشتبہ کیس سامنے آئے ہیں جن میں 640 مریضوں کی حالت نازک بتائی جارہی جبکہ 261 لوگوں کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔کمیشن نے بتایا کہ بدھ تک کورنا وائرس کے 28،018 کیسز کی تصدیق اور 563 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ ابھی تک 24،702 لوگوں کے اس وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ ہے اور 3،859 لوگوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ کل 1،153 لوگوں کو صحت مند ہونے کے بعداسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
کمیشن نے بتایا کہ 282،813 افراد نگرانی میں رکھا گیا تھا جن میں سے 21،365 کو بدھ کو نگرانی سے چھٹی دے دی گئی۔
ہانگ کانگ میں بدھ تک کورونا وائرس سے ایک شخص کی موت کے ساتھ 21 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
ژنہوا،

Share This Article