نربھیا سانحہ: ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف مرکز کی اپیل پر جمعہ کو سماعت

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نئی دہلی، 6 فروری : سپریم کورٹ نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دینے والے نربھیا اجتماعی آبروریزی اور قتل سانحہ کے چاروں قصورواروں کو انفرادی پھانسی نہ دئیے جانے سے متعلق دہلی ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف مرکزی حکومت کی اپیل پر جمعہ کو سماعت کرے گا۔
مرکزی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل کے ایم نٹراجن نے کیس کا خاص طور سے جسٹس این وی رمن کی صدارت والی بنچ کے سامنے ذکر کیا اور فوری سماعت کا مطالبہ کیا۔
مسٹر نٹراجن نے دلیل دی کہ چاروں قصورواروں میں سے تیسرے اکشے ٹھاکر کی رحم کی درخواست بھی صدر نے ٹھکرا دی ہے۔
جسٹس رمن نے معاملہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے جمعہ کو سماعت پر اتفاق کا اظہار کیا۔
مرکزی حکومت نے ہائی کورٹ کے اس فیصلہ کو چیلنج کیا ہے جس میں اس نے کہا کہ چاروں قصورواروں کو انفرادی پھانسی نہیں ہو سکتی۔
قابل غور ہے کہ دہلی ہائی کورٹ نے آج ہی اپنے فیصلہ میں کہا کہ نربھیا کے چاروں قصورواروں کو مختلف اوقات پر پھانسی نہیں دی جا سکتی جبکہ مرکزی حکومت نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ جن قصورواروں کی عرضی کسی بھی فورم میں زیر التوا نہیں ہے ، انہیں پھانسی پر لٹکایا جائے۔ ایک مجرم کی درخواست زیر التواء ہونے سے دوسرے قصورواروں کو راحت نہیں دی جا سکتی۔
یواین آئی،اظ

Share This Article