سرینگر/: ہندوستان اور پاکستان نے مابین خارجی سطح پر شدید کشیدگی کے باوجود بھی سرینگر مظفرآباد کاروان امن بس سروس ایک بار پھر شروع جبکہ پونچھ راولاکوٹ بس سروس بھی بحال ہوگئی ہے ۔ سرینگر مظفرآباد،راولاکوٹ پونچھ انٹرا کشمیر بس سروس ایک ہفتہ بعد بحال لائن آف کنٹرول کے دونوں کراسنگ پوائنٹ سے31 مسافر آر پار پہنچ گئے۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق پلوامہ حملہ کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے مابین بڑھتی کشیدگی اگرچہ برقرار ہے تاہم دونوں جانب کچھ روز تک معطل رہنے والی بس سروس ایک بار پھر بحال کی گئی ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پونچھراولاکوٹ بس سروس کے ساتھ ساتھ سرینگر مظفرآباد بس سروس آج سوموار کے روز بحال کی گئی ہے ۔ اور آج سرینگر سے ایک بس اوڑی کمان پوسٹ کی طرف روانہ ہوگئی۔ یاد رہے کہ 14فروری کو لیتہ پورہ پلوامہ میں ایک فدائین حملے میں سی آر پی ایف کے 44اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے مابین کشیدگی بڑھنے کی وجہ سے راولاکوٹ پونچھ بس سروس اور سرینگر مظفرآباد بس سروس کوعارضی طور پر روک دیا گیا تھا اور گذشتہ سوموار کو سرینگر سے مظفرآباد جو بس روانہ ہونے والی تھی اس کو روک دیا گیا تھا ۔ تاہم آج پندرہ روز بعد کاروان امن بس سروس کو پھر چالو کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ سرینگر مظفرآباد کے درمیان کاروان امن بس سروس کے نام سے چلائی جانے والی بس سروس کو 2007کو اُس وقت کے وزیر اعلیٰ مرحوم مفتی محمد سید نے چالو کرائی تھی اور تب سے آج تک اس بس سروس کے ذریعے ہزاروں کی تعداد میں لوگ آر پار اپنے رشتہ داروں سے مل سکے ۔ کاروان امن بس سروس کے ذریعے جانے والے مسافروں کو کسی پاسپورٹ یا ویزا کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی ان کیلئے صرف سٹیٹ سبجیکٹ کو لازمی قراردیا گیا ہے ۔
You Might Also Like
اسیران کی نظر بندی کو طول دینا انسانیت سوز
3 Min Read

