ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام کی برف ہٹانے اور خدمات کی فوری بحالی کی ہدایات

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

بڈگام: ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے آج ضلع کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے چھوٹی بی سڑکوں سے برف ہٹانے اور صحت،پانی اور بجلی سمیت اہم خدمات کی فوری بحالی کی ہدایات دیں۔دورے کے دوران ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ برفباری شوع ہونے کے ساتھ ہی ضلع بھر میں لازمی خدمات کی بحالی کے لئے افرادی قوت اورمشینری کو کام پر لگایا گیا ۔انہوںنے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ راشن،ایل پی جی،مٹی کے تیل اور دیگرخدمات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں۔بعد میں ترقیاتی کمشنر نے ضلع ہسپتال کا دورہ کرکے وہاں مریضوں کو دستیاب طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔اس موقعہ پر انہوںنے مریضوں کے ساتھ بات چیت کی اوراُ ن کی شکایات کو غور سے سُنا۔
ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ اے ڈی ڈی سی بڈگام اور مختلف محکموں کے آفیسران بھی تھے۔

Share This Article