بھارت اب کمزور نہیں ایک طاقت وار ملک ،ہماری حکومت ہندوستان کا سر جھکنے نہیں دیگی /راجناتھ سنگھ

By
3 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سر حد کے اس پار ہی نہیں بلکہ ضرورت پڑنے پر اُس پار بھی گھس کر دشمن کو مار سکتے ہیں

سرینگر/16جنوری: پاکستان کے نام سخت پیغام دیتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ وہ سرحد کے اس پار ہی نہیں بلکہ ضرورت پڑنے پر اس پار بھی گھس کر دشمن کو مار سکتا ہے۔انہوں نے پاکستان کو خبردار کیا کہ وہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی پھیلا کر بھارت کے صبر کا امتحان نہ لے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق لکھنو میں ایک پروگرام کے دوران خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے پاکستان کا ذکر کیا اور کہا کہ بھارت اپنے پڑوسی کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا چاہتا ہے لیکن پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ رہا ہے۔مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ دنیا میں بھارت اب کمزور نہیں بلکہ طاقتور ملک کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ہم نے پوری دنیا کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ ہم حد کے اس پار ہی نہیں بلکہ ضرورت پڑنے پر اس پار بھی گھس کر دشمن کو مار سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ملک کو یقین دلا نا چاہتے ہیں کہ ہماری حکومت ہندوستان کا سرنہیں جھکنے دے گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک کی معیشت بہت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے ۔انہوں نے صاف کردیا کہ بھارت کسی بھی قیمت پر پاکستان کی جارحیت برداشت نہیں کرے گا بلکہ فوج کو جارحیت کو منہ توڑ جواب دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔داخلہ راجناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر پیش آنے والے واقعات سے صورتحال کشیدہ ہوجاتی ہے اور پاکستانی فوج کی بلا جواز فائرنگ سے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں صورتحال بدستور خراب ہوتی جارہی ہے۔وزیر داخلہ نے واضح کردیا کہ پاکستانی فوج نے ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنا کر نقصان پہنچانے کی کوشش کی اور بیشتر گولیاں بستی کی طرف جس سے وہاں رہنے والے لوگ بھی بار بار اس سے متاثر ہوتے ہیں مگر اب پاکستان ہمارے صبر کا امتحان نہ لے ،تمام چلینجوں کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے بھارتی فوج تیار ہیں اور فوج کو یہ اختیارات دئے گئے کہ وہ مناسب طریقے پر پاکستانی جارحیت کا دندان شکن جواب دے۔انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے تمام ہمسیایہ ملکوں بشمول پاکستان سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے تاہم ملک کی سالمیت پر کوئی انچ آنے نہیں دیگے اور ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔

Share This Article