لائن آف کنٹرول پر نا جنگ محاہدے کی خلاف ورزی نا قابل برداشت
سرینگر 07جنوری : لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کیلئے ایک مرتبہ پھر بھارت کو ذمہ دار ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے پاکستان کے فوجی سربراہ نے کہا کہ بھارت کو سیز فائر کی خلاف ورزی کا سلسلہ بند کرنا چاہئے ورنہ بھارت کو دندان شکن جواب دینے کے اہل ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری فوج بھارتی فائرنگ کا بھر پور انداز میں جواب دے رہی ہے۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق لائن آف کنٹرول کے نزدیکی علاقوں کا دورہ کرنے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستانی فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باوجو نے گزشتہ دنوں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں عام شہریوں کی ہلاکت پر سخت غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی افواج کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر محاہدے کی خلاف ورزی کا بھارتی فوج بھر پو ر جواب دے رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کا پڑوسی ہے اور ہم بھارت کے ساتھ بہترین تعلقات کے خواہاں ہیں تاہم انہوں نے سرحدوں پر ہندوپاک افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کے بیچ بھارت پر جنگ بندی معاہدے کے خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی طرف سے دوسری کا ہاتھ بڑھانے کے باوجود بھی بھارت اپنی کرتوتوں سے باز نہیں آتا ہے۔فوجی سربراہ نے ایک پھر بھارت پر واضح کیا ہے کہ وہ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کا احترام کریں تاکہ پاکستان کو کسی بھی جوابی کارروائی کرنے پر مجبور نہ کیا جائے ۔

