ہند پاک افواج کے مابین شدید گولہ باری ،بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں دو شہری زخمی /پاکستان

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

لائن آف کنٹرول پر جنگ معاہدے کی خلاف ورزی سے جنگ جیسے صورتحال بر قرار

سرینگر/05جنوری: پونچھ سیکٹر میں ایک مرتبہ پھر پاک بھارت ا فواج کے درمیان گولیوں کا شدید تنادلہ ہو اجس کے نتیجے میں لائین آف کنٹرول کے آر پار رہائش پذیر لوگوںمیں ایک دفعہ پھر تشویش اور خوف و دہشت کا ماحول میں مبتلا ہو گئے ہیں ۔اسی دوران پاکستان نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2شہری زخمی ہوگی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق لائن آف کنٹرول پر سنیچروار کو مسلسل حد متارکہ پر اس وقت جنگ جیسا سماں دیکھنے کو ملا جب پاک بھارت افواج کے درمیان بندوقوں کے دہانے ایک مرتبہ پھر کھل گئے اور طرفین کے مابین گولیو ں کا شدید تبادلہ ہوا۔ دفاعی ترجمان کے مطابق بین الاقوامی سرحد پر ایک بار پھر پاکستانی رینجرس نے بغیر کسی اشتعال کے بھارت کی چوکیوں کو نشانہ بنا کر شدید گولہ بھاری کرتے ہوئے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ۔ دفاعی ترجمان کے مطابق پاکستانی رینجرس کی گولہ بھاری کا سختی کے ساتھ جواب دیا گیا تاہم پاکستانی رینجرس کی جانب سے بار بار بھارت کی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا اور فریقین کے در میان رات بھر گولہ بھاری کا سلسلہ جاری رہا ۔ دفاعی ترجمان کے مطابق لائین آف کنٹرول پر تعینات فورسز نے جوابی کاروائی بھی کی تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ادھر پاکستان نے الزام عائد کہا کہ بھارتی افواج نے ایک بار پھر کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایل اوسی سے ملحقہ گاؤںچری میں بھارتی فوج نے شہری آبادی اورایک اسکول وین کونشانہ بنایا، جس کے نتیجے میںدو شہری زخمی ہوگئے ۔ ادھرلائن آف کنٹرول پر جاری کشیدگی کے باعث لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے ۔

Share This Article