رام مندراورتین طلاق پربی جے پی کونہیں ملے گا اتحادیوں کاساتھ

رام مندراورتین طلاق کے معاملے پر بی جے پی کواپنے اتحادیوں لوک جن شکتی پارٹی(ایل جے پی) راشٹریہ جنتادل یو(جے ڈی یو) کاساتھ ملنے کے آثارنہیں ہے۔جہاں تک تین طلاق کا معاملہ ہے اس پرجے ڈی یو نے صاف کہہ دیاہے کہ راجیہ سبھا میں اگرووٹنگ کی نوبت آئی توپارٹی اس کے خلاف ووٹ دے گی۔پردیش صدر وششٹھ نارائن سنگھ نے کہاہے کہ جے ڈی یوکا اسٹینڈ اس معاملے میں پہلے سے ہی صاف ہے اورکسی دباؤ میں ہم اپنے اسٹینڈ کو نہیں بدلنے والے ہیں۔وہیں دوسری طرف رام مندرکے معاملے میں ایل جے پی نے صاف کیاہے کہ وہ ’’آرڈیننس ‘‘ لانے کے خلاف ہیں۔
چراغ پاسوان کے مطابق رام مندرکی تعمیر کورٹ کے فیصلے یا پھرعام آپسی رضامندی سے ہونے چاہئے۔ایل جے پی اورجے ڈی یو کے اس رخ کے بعد بی جے پی کورام مندر اورتین طلاق کے معاملے پر بہت پھونک پھونک کرقدم رکھنا ہوگا۔کیونکہ انتخابی موسم میں بی جے پی اپنے کسی بھی اتحادی کو ناراض کرنے کی حالت میں نہیں ہے۔بی جے پی کم سے کم لوک سبھا الیکشن تک اپنے سبھی اتحادی کوساتھ رکھنا چاہتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ نریندرمودی نے بھی اپنے انٹرویومیں رام مندر پرآرڈیننس لانے سے صاف انکارکردیاتھا۔انہوں نے کہاتھاکہ معاملہ کورٹ میں ہے اورفیصلے کے بعد ہی سرکاراپنی ذمہ داری نبھائے گی۔

Share This Article