سرینگر/02جنوری: نوہٹہ سرینگر میں شوپیاں کے شخص کی جانب سے اپنے بچے کو زندہ دفن کرنے کے واقع کو سرکار نے سنجیدگی سے لیکر بچے کا علاج و معالجہ اور اس کی پرورش کا خرچہ سرکار برداشت کرے گی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق گذشتہ روزنوہٹہ کے تجگری محلہ میںمقامی قبرستان میں بونیار شوپیاں کے ایک شخص نے اپنے نوزائد بچے کو زندہ دفن کرنے کی کوشش کی گئی جس پر سوشل میڈیا پر سخت شوروگل بپا ہوا اور اس واقع کے خلاف سخت ناراضگی کااظہار کیا گیا ۔ بچے کو زندہ دفن کرنے کے واقعے کو سرکار نے سنجیدگی سے لیکر فیصلہ کیا ہے کہ مذکورہ بچے کی پرورش اور اس کا علاج کا خرچہ سرکار برداشت کرے گی ۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز بونیار شوپیاں کے ایک شخص نے اپنے نوزائد بچے کو زندہ دفن کرنے کی کوشش کی جس دوران مقامی لوگوں پتھر دل باپ کو دبوچ کر پویس سٹیشن نوہٹہ کے حوالے کیا ۔شہر سرینگر کے شہر خاص نوہٹہ کے تجگری محلہ میں واقع قبرستان میں بونیار شوپیاں کے ایک شخص نے اپنے نوزائد بچے کو زندہ دفن کرنے کی کوشش کی ۔ اس دلدوز واقع میں ملوث منظور حسین بونیاری ولد مسری بونیار ساکنہ شمسی پورہ شوپیاں نے اپنے نوزائد بچے کو مذکورہ قبرستان میں زندہ دفن کرنے کی کوشش کی ۔ لوگوںنے اس کو وہیں دبوچ کر پولیس سٹیشن نوہٹہ کے حوالے کیا ۔جہاں پولیس نے نوزائد بچے کو جی بی پنتھ ہسپتال میں داخل کرایا ہے جبکہ اس شخص کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 72/2018زیر دفعہ 317 RPC,” درج کرکے معاملے کی مزید چھان بین شروع کی ۔ مذکورہ شخص نے پولیس کے سامنے جو بیان دیا ہے اس میں اس نے کہا ہے کہ میں غریب ہوں اور اس بچے کی کفالت میں نہیں کرسکتا ۔ معلوم ہوا ہے کہ پویس نے بعد میں اس شخص کو ضمانت پر رہا کیا ہے ۔ تاہم بچہ فی الحال ہسپتال میں ہی زیرعلاج ہیں جبکہ اس کی اہلیہ لل دید ہسپتال میں ہے۔اس واقع پر جموں کشمیر کی سرکار نے بدھ کو کہا کہ چائلڈ ویلفیئر کمیٹی سرینگر نے باپ کے ہاتھوں اپنے غیر معمولی بچے کو زندہ دفن کرنے کا سنجیدہ نوٹس لیا ہے۔سیکریٹری سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر فاروق لون نے خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ بچے کی پرورش حکومت کرے گی۔انہوں نے کہا’’مذکورہ بچہ فی الوقت جی بی پنتھ اسپتال میں زیر علاج ہے اور اس کو زندہ دفن کرنے کی کوشش کا سنجیدہ نوٹس لیا ہے‘‘۔
