والد بھی اعلیٰ جنگجو کمانڈر تھا ، سال 1996میں پلوامہ میں ہی جھڑپ کے دوران جاں بحق ہوا
سرینگر/28دسمبر/سی این آئی/ رینزی پورہ اونتی پورہ جھڑپ میں جاں بحق حزب جنگجو ماسٹرس ان بزنس ایڈمنسٹریشن ( ایم بی اے ) کی ڈگری یافتہ ہونے کے اعلیٰ جنگجو کمانڈر کا بیٹا تھا جو سال 1996میں پلوامہ میں ہی جھڑپ کے دوران اپنے ساتھیوں سمیت جاں بحق ہو گیا ہے ۔سی این آئی کے مطابق رینزی پورہ اونتی پورہ میں مختصر خونین معرکہ آرائی میں مقامی حز ب جنگجو اشفاق یوسف وانی ولد محمد یوسف وانی جاں بحق ہو گیا۔ اشفاق یوسف کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد انہیں اپنا کام شروع کیا تھا ۔بتایا جاتا ہے کہ سال 2015میں ایم بی اے کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد اشفاق یوسف نے سرینگر میں آئی سی آئی سی بینک میں کام شروع کیا تھا اور ایک سال تک وہاں کام کرنے کے بعد اپنا کاروبار شروع کیا تھا ۔ اشفاق احمد کا والد محمد یوسف وانی بھی اعلیٰ جنگجو کمانڈر تھا جو سال 1996میں پلوامہ کے پنگلنہ علاقے میں اپنے ساتھیوں سمیت ایک جھڑپ میں جاں بحق ہو گیا تھا ۔ اشفاق کے افراد خا نہ کے مطابق امسال جولائی کے مہینے میں اشفاق گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہو گیا جس کے بعد اگرچہ گھر والوں نے کافی ڈھونڈنے کی کوشش کی تاہم کہیں اتہ پتہ نہ ملنے کے بعد پلوامہ میں انہوں نے گمشدگی کی رپورٹ درج کی ۔ افراد خانہ کے مطابق 28جولائی کو اشفاق کی سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہوئی جس میں انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ حزب میں شامل ہو گیا ۔ اشفاق احمد کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ انتہائی ذہین تھا اور نہایت ہی شریف تھا جبکہ عسکری صفوں میں شمولیت سے ان کو گھر والے حیران رہے ۔ اشفاق کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اس کے گھر میں اب ان کا چاچا ، ماں اور تین بھائیوں کے علاوہ ایک بہن ہے ۔

