ترنو پلوامہ کے عام شہریوںکے قتل عام پر سیول سو سائٹی جموںوکشمیر کا اظہار برہمی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں؍؍جموں وکشمیر سول سوسائٹی کا اہم اجلاس زیر صدارت چیر مین محمد الطاف منعقد ہوا ۔ ترنو پلوامہ میں عام شہریوں کی ہلاکت پرزبردست اظہار غم اور احتجاج ہوا ۔ اجلاس میں چیف کوارڈینیٹر میر عبدالرشید ،پبلسٹی چیف شیخ غلام نبی ، ضلع صدر ڈوڈہ اور بہت سارے ممبروں نے شرکت کی ۔ اور گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ آئندہ ایسے واقعات پر روک لگائے اور ان جاں بحق ہوئے نوجوانوں کے لواحقین کے حق میں امداد دی جائے اور سینکڑوں زخمیوں کے حق میں علاج و معالجہ کیلئے فوری امداد واگزار کی جائے ۔جے کے سول سوسائٹی نے جاں بحق ہوئے جوانوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور اس غم میں جموںوکشمیر کے سول سوسائٹی برابر کی شریک ہے ۔ اور آخر پر جاں بحق ہوئے جوانوں کے حق میں دعائے مغفرت کی گئی ۔

Share This Article