2نوجوان گرفتار،پستول،میگزین اوربارودی موادضبط
پلوامہ:١٦،جولائی :کے این این / ریاستی پولیس ،فوج اورفورسزنے جنوبی کشمیرمیں جاری ملی ٹنسی مخالف کارروائیوں کے تحت ضلع پلوامہ میں دوران شب دومقامات پرچھاپے ڈالکر2نوجوانوں کوکچھ اسلحہ وگولی بارودسمیت گرفتارکیا۔کے این این کوپولیس ذرائع نے بتایاکہ فوج کی3آرآر،ریاستی پولیس اوراسکے اسپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں نے اتوارکورات دیر گئے پلوامہ میں ایک رہائشی مکان پرچھاپہ ڈالا۔ذرائع کے مطابق تلاشی کے دوران سبزاراحمدمیرنامی ایک نوجوان جوکہ جنگجوئوں کابالائے زمین ورکرہے ،کوگرفتارکیاگیاجبکہ موقعہ پراُسکی تحویل سے9ایم ایم پستول اورکچھ میگزین ضبط کئے گئے۔مذکورہ نوجوان کوپوچھ تاچھ کیلئے حراست میں لیاگیا۔ایس ایس پی پلوامہ محمداسلم چودھری نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ نوجوان کوحراست میں لینے کے بعداُس کیخلاف کیس درج کیاگیاجبکہ اُسے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔اس دوران فوج ،پولیس اورٹاسک فورس اہلکاروں نے ضلع پلوامہ کے ڈانگرپورہ آری ہل گائوں میں بھی دوران شب ایک مکان میں چھاپہ ڈالا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ ڈانگرپورہ آری ہل میں بلال احمدبٹ ولدمحمداحسن نامی نوجوان جوکہ جنگجوئوں کابالائے زمین ورکرہے ،کوگرفتارکیاگیا،جبکہ اُسکی تحویل سے ایک پاوچ اورسرنگ تیارکرنے والابارودی موادضبط کیاگیا۔
