متوفی کے2دوست گرفتار،نعش کاپوسٹ مارٹم،کیس درج
رام بن:١٦،جولائی : / ریاستی پولیس نے سری نگرجموں شاہراہ پرناشری کے نزدیک اتوارکورات دیرگئے 2غیرریاستی نوجوانوں کواُسوقت حراست میں لیاجب وہ موٹرسائیکل پرسوارہوکرایک نوجوان کی نعش لئے جارہے تھے ۔کے این این کوپولیس ذرائع نے بتایاکہ رام بن پولیس کی ایک ٹیم نے اتوارکورات دیرگئے جموں جارہے ایک موٹرسائیکل کوناشری کے نزدیک تلاشی کیلئے روکا۔پولیس اہلکاروں نے دیکھاکہ موٹرسائیکل پرتین نوجوان سوارہیں ،اوران میں سے ایک نوجوان بے حس وحرکت ہے ۔پولیس اہلکاروں نے جب دونوجوانوں سے پوچھ تاچھ کی توانہوں نے بتایاکہ وہ امرناتھ یاتراکیلئے آئے ہوئے تھے کہ اس دوران گھپامیں درشن کے بعدواپسی پرایک دوست کی حالت بگڑگئی ،اوراسکے بعدیہ نوجوان دم توڑبیٹھا۔ایس ایس پی رام بن موہن لال نے کہاکہ پولیس کی ٹیم نے جب موٹرسائیکل پرسوارایک نوجوان کومردہ پایاتوانہوں نے نعش کواپنی تحویل میں لینے کے ساتھ ہی دونوجوانوں کوبھی حراست میں لیااوراُن کاموٹرسائیکل بھی ضبط کیاگیا۔ایس ایس پی رام بن کامزیدکہناتھاکہ فوت ہوئے نوجوان کی شناخت ترن تارن پنجاب کے رہنے والے20سالہ بلکارسنگھ کے بطورہوئی ۔انہوں نے کہاکہ نعش کاضلع اسپتال رام بن میں ماہرڈاکٹروں کی ٹیم نے پوسٹ مارٹم کیا،اورمتوفی نوجوان کے اہل خانہ کوبھی مطلع کیاگیا،اوروہ رام بن آرہے ہیں ۔ایس ایس پی رام بن نے بتایاکہ ابتدائی طورپرلگتاہے کہ نوجوان یاتری کی موت حرکت قلب بندہوجانے سے ہوئی تاہم حراست میں لئے گئے اسکے دونوں دوستوں سے پوچھ تاچھ جاری ہے ۔انہوں نے واضح کیاکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعدہی یہ واضح ہوجائیگاکہ بیس سالہ بلکارسنگھ کے فوت ہونے کی اصل وجہ کیاہے۔

