مسرت عالم سری نگرکی عدالت میں پیش

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

محبوس مزاحمتی لیڈرواپس کورٹ بلوال جیل منتقل

سری نگر:١٦،جولائی :کے این این / محبوس مزاحمتی لیڈرمسرت عالم بٹ کوسوموارکے روزسری نگرکی ایک عدالت میں پیش کرنے کے بعدواپس کورٹ بلوال جموں منتقل کیاگیا۔کے این این کے مطابق حریت (گ) کی اکائی مسلم لیگ کے محبوس چیئرمین مسرت عالم کوکورٹ بلوال جیل جموں سے سری نگرلانے کے بعدیہاں ایک کیس کے سلسلے میں تھرڈایڈیشنل سیشنزجج کی عدالت میں پیش کیاگیا۔معلوم ہواکہ مسرت عالم کیخلاف پولیس تھانہ کرالہ کھڈسری نگرمیں درج کیس زیرایف آئی آر35/2008کے سلسلے میں زیرسماعت کیس کی شنوائی کے پیش نظرعدالت میں حاضررکھاگیا۔کیس کی سماعت کے بعدمتعلقہ جج نے اسکی اگلی سماعت کیلئے6اگست2018کی تاریخ مقررکردی ۔اُدھرمسلم لیگ کے ترجمان نے بتایاکہ سری نگرکی عدالت میں کیس کی سماعت کے فوراًبعدمحبوس لیڈرمسرت عالم کوواپس کوٹ بلوال جیل جموں لیجایاگیا۔

Share This Article