افغانستان: سرکاری دفتر کے سامنے خود کش حملہ، سات افراد ہلاک

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
File Pic

کابل: افغان دارالحکومت کابل میں اتوار کو سرکاری دفتر کے باہر کئے گئے ایک خود کش حملے میں کم از کم پانچ افراد کی موت ہوگئی۔ یہ مشتبہ خودکش دھماکہ شام کے وقت انجام دیا گیا جب ملازم ڈیوٹی پوری کرکے وزارت کی عمارت میں واقع دفاتر سے نکل رہے تھے۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ یہ خودکش حملہ تھا اور معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

دیہی باز آبادکاری و ترقیات کی وزارت کے ترجمان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک کی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ اس میں پانچ افراد کی موت ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک خودکش حملہ آور نے وزارت کے گیٹ کے باہر خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ۔حملہ آور کا ہدف اندر سے باہر آنے والے ملازمین تھے۔

Share This Article