فلسطینی تنظیم حماس اور اسرائیل میں جنگ بندی پر اتفاق

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

غزہ،15جولائی: فلسطینی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس اور اسرائیل میں جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے۔
فلسطینی اتھارٹی کے عہدیدار نے کہا کہ خطےمیں کشیدگی کے خاتمہ کیلئے مصر اور عالمی کوششیں کامیاب ہوئیں ۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کے ترجمان نے جنگ بندی پر اتفاق کی خبرپر ردعمل دینے سے انکار کردیا۔
اس سے پہلے ہفتے کو غزہ پٹی پر اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی بمباری سے دو فلسطینی نو جوان جاں بحق اور25 افراد زخمی ہوگئے تھے ۔
عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ پٹی میں حماس ودیگر مسلح مزاحمتی تنظیموں کے ٹھکانوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا جو 2014 کے بعد اسرائیل کا سب سے بڑا حملہ تھا۔
اسرائیلی فضائی حملوں کے دوران غزہ پٹی سے اسرائیلی علاقوں پر کم از کم سترہ راکٹ داغے گئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل میں بھی درجنوں راکٹ پھینکے گئے جن سے 3 اسرائیلی زخمی ہوئے۔

Share This Article