جنگجوؤں کی موجودگی کے بارے میں مقامی لوگ اطلاع دیتے ہیں /کور کمانڈر

File Picture

شمالی کشمیر میں عسکریت پسند ی آخری سانسیں لے رہی ہے

سرینگر07ٌؐ؍جولائی؍ جے کے این ایس ؍؍ کور کمانڈر کا کہنا ہے کہ جنگجوؤں کی موجودگی کے بارے میں مقامی لوگ ہی فوج کو اطلاع فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شمالی کشمیر میں عسکریت پسندی لگ بھگ ختم ہو گئی ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق بارہ مولہ میں کلچرل فیسٹول کی تقریب کے موقعے پر حاشیہ پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کلو فورس کے جی او سی ’’میجر جنرل ڈی پی پانڈے ‘‘ نے کہاکہ ریاست خاص کرو ادی کشمیر کے نوجوانوں میں کافی ٹیلنٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کشمیر کے لوگ امن و امان چاہتے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ عسکریت پسندوں کے خلاف بات کی ۔ میجر جنرل کے مطابق جہاں تک شمالی کشمیر کا تعلق ہے یہاں غیر ملکی عسکریت پسندوں کی قلیل تعداد ہے۔ انہوں نے کہاکہ شمالی کشمیر کے لوگ عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں لوگوں کو جانکاری فراہم کرتے ہیں جو کہ ایک نیک شگون ہے۔ کور کمانڈر کے مطابق ریاست خاص کرو ادی کشمیر میں بہت جلد امن و امان قائم ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ ملی ٹینٹوں کے خلاف جنگ آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ وادی میں سرگرم عسکریت پسندوں کی تعدا دکے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کلو فورس کے جی او سی نے کہاکہ جہاں تک شمالی کشمیر کا تعلق ہے تو یہاں جنگجوؤں کی قلیل تعداد موجود ہے۔ انہوں نے کہاکہ وادی کشمیر کے لوگ امن چاہتے ہیں اور وہ سیکورٹی فورسز کو ہر سطح پر تعاون فراہم کر ہے ہیں جس کے زمینی سطح پر مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

Share This Article