تھائی لینڈ کے غار میں پھنسے بچوں کو نکالے کی کوششیں جاری

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

تھائی لینڈ کے غار میں پھنسے بچوں کو نکالے کی کوششیں جاری

چیانگ رائے، 5 جولائی : تھائی لینڈ کی چیانگ رائے کے غار میں پھنسے 12 بچوں اور ان کے کوچ کو نکالنے کے لئے راحت رسانی ٹیموں کی کوششیں جاری ہے۔ راحتی ٹیم صورت حال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کر پائی ہے کہ اس ناقابل رسائی سیلاب کے پانی سے بھرے غار سے بچوں کو کس طرح باہر نکالا جائے۔
بچوں کو غار میں پھنسے نو دن گزر چکے ہیں۔
تھائی لینڈ کے شمالی صوبے چیانگ رائے میں 23 جون کو لاپتہ ہوئے جونیئر فٹ بال ٹیم کے ارکان کی امدادی مہم پیر کو اس وقت ختم ہوتی دکھائی دے رہی تھی جب برطانیہ اور تھائی لینڈ کے غوطہ خور کسی طرح سیلاب کے پانی سے بھرے غار میں بچوں تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔
اب امدادی اہلکار اپنی پوری توجہ بچوں کو غار سے باہر نکالنے پر مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ امدادی اہلکار اس بات پر غور خوض کر رہے ہیں کہ کئی کلومیٹر تک سیلاب کے پانی سے بھر چکے اس خطرناک غار سے بچوں کو کس طرح باہر نکالا جائے۔
امدادی کام میں مصروف بحریہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ غار میں پھنسے بچوں کو چار ماہ بعد مانسون ختم ہونے پر ہی محفوظ باہر نکالا جا سکے گا۔
بچے 23 جون کو فٹ بال میچ کھیلنے کے بعد کوچ کے ساتھ غار دیکھنے گئے تھے اور غار کے اندر موجود بچے باہر بارش کے بعد غار میں پانی بھرنے اور دروازے بند ہونے کے بعد اس میں پھنس گئے تھے۔
رائٹر،

Share This Article