خراب موسم کی وجہ سے جموں سے امرناتھ یاترا ملتوی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

خراب موسم کی وجہ سے جموں سے امرناتھ یاترا ملتوی

جموں، 30جون : جموں میں خراب موسم کی وجہ سے جمعہ کو یہاں سے امرناتھ کی یاترا ملتوی کردی گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ موسم ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے بھگوتی نگر یاتری نواس بیس کیمپ سے امرناتھ عقیدت مندوں کے نئے جتھے کو یاترا کی اجازت نہیں دی گئی۔ نئے جتھے کو یاترا کی اجازت دینے سے پہلے بارش کی وجہ سے پہلگام اور بالتل میں رکے عقیدت مندوں کو روانہ کیا جائے گا۔
اس درمیان جمعہ کو ادھم پور میں پھنسے امرناتھ عقیدت مندوں کے جتھے کو سنیچر کی صبح منزل کیلئے روانہ کردیا گیا۔
یو این آئی.

Share This Article