مودی بیوروکریٹوں کی ہڑتال ختم کرائیں:کیجریوال

By
3 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

مودی بیوروکریٹوں کی ہڑتال ختم کرائیں:کیجریوال

نئی دہلی، 15جون :دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے نیتی آیوگ کی میٹنگ کے مدنظر دہلی حکومت میں کام کرنے والے آئی اے ایس افسران کی ہڑتال ختم کرانے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کو پھر خط لکھا ہے۔
مسٹر کیجریوال نے جمعہ کو مسٹر مودی کو لکھے خط میں کہا ہے کہ سترہ جون کو نیتی آیوگ کی میٹنگ طلب کی گئی ہے اور دہلی کے وزیر اعلی ہونے کے ناطے میٹنگ کے لئے انہیں بھی دعوت نامہ ملا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ دہلی میں گذشتہ تین ماہ سے بیوروکریٹ ہڑتال پر ہیں جس کی وجہ سے کئی کام رک گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی اے ایس افسران کی ہڑتال کو ختم کرنے کے لئے پچھلے پانچ دنوں سے میں اور میرے تین وزراء لفٹننٹ گورنر کی رہائش گاہ پر ہڑتال کوختم کرانے کے لئے بیٹھے ہیں۔ لیکن ان کی طرف سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔
اس سے قبل جمعرات کو بھی وزیر اعلی نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر بیوروکریٹوں کی ہڑتال ختم کرانے کی اپیل کی تھی۔
وزیر اعلی نے کہا دہلی کے آئی اے ایس افسران براہ راست آپ کے کنٹرول میں آتے ہیں۔ جمعرات کو میں نے آپ کو خط لکھ کر اس ہڑتال کو ختم کرانے کی درخوات کی تھی۔ آپ کے یہاں سے بھی کوئی جواب نہیں آیا ۔
مسٹر کیجریوال نے آئی اے ایس افسران کی ہڑتال کے لئے مسٹر مودی پر ہی الزام لگایا اور کہا کہ آپ ان کی ہڑتال کو ختم کیوں نہیں کرواتے ۔ اس طرح بیوروکریٹو ں کی ہڑتال کرواکر دہلی کے لوگوں کو پریشان کرنا تو ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ‘‘ نیتی آیوگ کی میٹنگ میں جو معاملات ہیں ان پر افسران کو ہی عمل کرنا ہے۔ میٹنگ میں صحت انشورنس پر گفتگو ہونی ہے ہم نے دہلی میں اس کو نافذ کرنے کا پورا پلان پہلے سے ہی بنایا ہوا ہے لیکن افسران کی ہڑتال کی وجہ سے کام رکا ہوا ہے۔
انہوں نے خط میں سوال اٹھایا ہے کہ بیوروکریٹوں کو وزیروں کی میٹنگ میں جانے کو منع کیا گیا ہے۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا آپ کوئی بھی کام کرپائیں گے۔ اگر افسران آپ کی میٹنگوں میں آنا بند کردیں۔ نہیں کرپائیں گے تو پھر آپ نے دہلی کے افسران کو سرکاری میٹنگوں میں جانے سے کیوں روکا ہوا ہے۔ دہلی کے لوگوں ی طرف سے میری درخواست ہے کہ اس ہڑتال کو ختم کرائیں ۔ اس وقت دہلی کے لوگوں کے لئے یہ سب سے اہم معاملہ ہے۔ امید ہے کہ سترہ جون کے پہلے آپ یہ ہڑتال ختم کروادیں گے۔ تاکہ میں نیتی آیوگ کی میٹنگ میں شامل ہوسکوں۔‘‘
یو این آئ.

Share This Article