کمسن سمیت 3افراد لقمہ اجل ،3 زخمی ،حالت نازک
سونہ مرگ ،راجوری،پٹن:۱۰،جون: / سیاحتی مقام سونہ مرگ میں اتوار کو سڑک کے ایک دلخراش حادثے میں معمر شخص کی موت ہوگئی جبکہ راجوری میں رہائشی مکان منہدم ہونے سے 14سالہ کمسن نوجوان لقمہ اجل اور اِ سکا بھائی 16 سالہ نو عمر طالب علم زخمی ہوا،جسکی اسپتال میں حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔ادھر پٹن میں ایک حادثہ رونما ہوا جس میں ایک شخص کی موت اور2زخمی ہوئے ۔کشمیر نیوز نیٹ ورک کے مطابق سیاحتی مقام سونہ مرگ میں حادثہ رونما ہوا جس میں ایک شخص کی موت ہوگئی ۔پولیس کے مطابق ٹرک زیر نمبر JK03A/6599اور ٹپر کے درمیان زوردار ٹکر ہوئی ،جسکے نتیجے میں ٹپر ڈرائیور شدید زخمی ہوا ۔معلوم ہوا ہے کہ زخمی ٹپر ڈرائیور کو فوری طور پر نزدیکی پبلک ہیلتھ سینٹر پہنچایا گیا ،جہاں اُسے مزید علاج ومعالجہ کی خاطر سب ضلع اسپتال کنگن منتقل کیا گیا ،تاہم مذکورہ ٹپر ڈرائیور راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔مہلوک ٹپر ڈرائیور کی شناخت غلام رسول لون ساکنہ کپوارہ کے بطور ہوئی ۔پولیس نے قانونی وطبی لوازمات پُرکرنے کے بعد نعش کو لواحقین کے سپرد کردیا گیا جبکہ معاملے کی نسبت کیس بھی درج کیا گیا ۔ادھر راجوری میں ایک رہائشی مکان منہدم ہو ا ،جسکے نتیجے میں 2کمسن نوجوان زندہ مکان کے ملبے کے تلے دب کر رہ گئے ۔معلوم ہوا ہے کہ یہ حادثہ راجوری کے کالاکوٹ علاقے میں پیش آیا۔معلوم ہوا ہے کہ اتوار کی صبح مذکورہ علاقے میں اُس وقت قیامت صغریٰ بپا ہوئی جب یہاں اچانک کے ایک رہائشی مکان منہدم ہوا ،جسکے نتیجے میں ملبے تلے 2کمسن سگے بھائی 14سالہ ونے کمار اور 16 سالہ اجے کمار زندہ دب گئے ۔معلوم ہوا ہے کہ ریسکیو آپریشن کے دوران دونوں بھائیوں کو مکان کے ملبے سے باہر نکالا گیا اور فوری طور پر اُنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر کالاکوٹ اسپتال پہنچا یا گیا ۔معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹروں نے طبی معائینہ کے بعد ونے کمار کو مردہ قرار دیا جبکہ وجے کمار کو تشویشناک حالت ضلع اسپتال راجوری منتقل کیا گیا ،جہاں اُسکی حالت نازک بنی ہوئی ۔اس دوران شمالی قصبہ پٹن میں اتوار کے روز سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت اور 2دیگر زخمی ہوئے ۔معلوم ہوا ہے کہ ماروتی کار کو ٹاپر پٹن میں حادثہ پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان تین افراد سوار تھے ،زخمی ہوئے ،جن میں ایک کی موت ہوئی جبکہ2دیگر زخمی ہوئے ،جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر اسپتال منتقل کیا گیا ۔

