کشمیراورفلسطین جیسے دیرینہ مسائل حل کئے بغیرعالمی امن کی کوئی ضمانت نہیں
سرینگر:۹،جون:کے این این / پاکستان نے ’’ عالمی مسائل کوحل کرنے کیلئے لچک وافہام وتفہیم کوناگزیر‘‘قراردیتے ہوئے یہ واضح کردیاکہ کشمیراورفلسطین جیسے دیرینہ مسائل حل کئے بغیرعالمی امن کی کوئی ضمانت نہیں ۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل اراکان کی تعدادبڑھانے میں جلدبازی کوخطرناک قراردیتے ہوئے خبردارکیاکہ ایسے کسی بھی قسم کے ا قدام سے کئی خطوں میں عدم توازن کی صورتحال پیداہوسکتی ہے۔کشمیر نیوز نیٹ ورک مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات سے متعلق اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ عالمی مسائل کے حل کیلئے لچک ،افہام وتفہیم اور سمجھوتوں سے کام لینا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین جیسے دیرینہ مسائل کا پرامن حل تلاش کرنا عالمی برداری کی ذمہ داری ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مسائل کے تناظر میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی کا کہناتھا کہ برازیل، جرمنی، بھارت اورجاپان کااٹل موقف عالمی ادارے کیلئے مناسب نہیں، عالمی مسائل کے حل کے لئے لچک ،افہام وتفہیم اور سمجھوتوں سے کام لینا چاہئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعدادبڑھانے سے صاف انکار کرتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودی کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے جلد بازی خطر ناک ہے ۔انہوں نے خبردارکیاکہ ایسے کسی بھی قسم کے ا قدام سے کئی خطوں میں عدم توازن کی صورتحال پیداہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا’ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعدادبڑھانے میں جلدبازی خطرناک ہے‘۔ ان کا کہناتھا کہ پاکستان سلامتی کونسل کے غیر مستقل ارکان میں اضافے کاخواہش مند ہے، سلامتی کونسل میں اصلاحات سے رکن ممالک کے اسٹرٹیجک مفادات وابستہ ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسے قبل بھی پاکستان نے کئی مرتبہ کشمیراورفلسطین جیسے دیرینہ مسائل کے حل کی وکالت کی جبکہ سلامتی کونسل اراکان کی تعدادبڑھانے سے انکار کیا تھا ۔یاد رہے کہ اس سے قبل اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہاتھاکہ کشمیراورفلسطین کے معاملے پراقوام متحدہ کی ساکھ خطرے میں ہے۔ان کا کہناتھا کہ اگر یہ دونوں مسئلے حل نہ کئے گئے تو لوگوں کا اقوام متحدہ پر اعتماد ختم ہوجائے گا۔عالمی منظرنامے پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ تنازعات میں شدت آرہی ہے اور نئے خطرات سامنے آرہے ہیں۔

