شاہی اور نائک کے انتقال پر راہل گاندھی کا اظہار غم

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

شاہی اور نائک کے انتقال پر راہل گاندھی کا اظہار غم

نئی دہلی، 9 جون : کانگریس صدر راہل گاندھی نے مجاہد آزادی اور سابق مرکزی وزیر ایل پی شاہی اور گوا کانگریس کے سابق صدر شانتارام نائک کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔
مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ پر کہا "کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن اور مجاہد آزادی رہے مسٹر ایل پی شاہی کی کمی پارٹی کو ہمیشہ محسوس ہو گی۔ میں غمزدہ گھروالوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور مرحوم کی روح کی شانتی کیلئے دعاگو ہوں‘‘۔
گوا کو ریاست کا درجہ دینے میں مسٹر نائک کے اہم کردار کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا "کانگریس کے سینئر لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ رہے مسٹر نائک کے انتقال کی اطلاع سن کر مجھے بہت تکلیف ہوئی۔
مسٹر نائک نے گوا كوریاست کا درجہ دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا. درد کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندان کے تمام اراکین کے تئیں تعزیت ظاہر کرتا ہوں اور مسٹر نائک کی آتما کی شانتی کیلئے دعا گو ہوں‘‘۔
یواین آئی،

Share This Article