23روزقبل گرمائی تعطیلات کااعلان

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

2تا14جولائی 13روزکیلئے سبھی اسکول بند

سری نگر:۸،جون:/ گرمی کی شدت میں متواتراضافے کے پیش نظرریاستی سرکارنے کشمیروادی اورصوبہ جموں کے سرمائی علاقوں میں گرمائی تعطیلات کافیصلہ لیا،جسکے تحت 2جولائی سے 14جولائی تک سبھی سرکاری اورنجی اسکول گرمائی چھٹیوں کے سلسلے میں برابر13روزکیلئے بندرہیں گے ۔کے این این کے مطابق کشمیروادی میں حالیہ کئی ہفتوں سے گرمی کی شدت میں متواتراضافے اوراگلے ماہ درجہ حرارت میں مزیدبڑھوتری کے پیش نظرریاستی سرکارنے پرائمری تاہائراسکنڈری درجے تک کے سبھی تعلیمی اداروں کیلئے گرمائی تعطیلات کافیصلہ لیا۔ریاست کے وزیرتعلیم چودھری ذوالفقارعلی نے سماجی رابطہ گاہ ٹویٹرپراسبات کی جانکاری دیتے ہوئے ٹویٹ کیاکہ کشمیروادی اورصوبہ جموں کے سرمائی زون کے تحت آنے والے علاقوں میں 2جولائی سے14جولائی2018تک گرمائی تعطیلات کے تحت سبھی سرکاری اورپرائیویٹ اسکول بندرہیں گے۔غورطلب ہے کہ گزشتہ برس یعنی سال2017میں کشمیراورجموں کے سرمائی علاقوں میں گرمائی تعطیلات کے تحت 6تا15جولائی سبھی اسکول بندرکھے گئے تھے ۔یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ تعلیمی اداروں کیلئے گرمائی تعطیلات کے اعلان کردہ شیڈول یاایام کے دوران 8جولائی کوحزب کمانڈربرہان مظفروانی کی دوسری برسی منائی جارہی ہے اورممکنہ طورپرریاستی سرکارنے برہان وانی کی برسی کے پیش نظرامسال بھی اسکولوں کیلئے گرمائی تعطیلات کاشیڈول ماہ جولائی کے پہلے پندرواڑے کے دوران ترتیب دیاہے۔

Share This Article