کیش وین پر فائرنگ ، محافظین کی جوابی کارروائی میں حملہ آؤر فرار،علاقے کا محاصرہ
شوپیان :۷،جون: / ریاستی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ شوپیان میں جموں وکشمیر بینک کیش وین کو لوٹنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔پولیس کے مطابق حملہ آؤروں نے چندی پورہ زینہ پورہ کے مقام پر کیش وین پر فائرنگ جبکہ محافظین کی جانب سے جوابی کارروائی کے باعث حملہ آؤر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ۔کشمیر نیوز نیٹ ورک کے مطابق ریاستی پولیس کا کہنا ہے کہ جنوبی کشمیر میں کیش وین لوٹنے کی ایک کوشش ناکام بنا دی گئی ۔پولیس نے دعویٰ کیا کہ شوپیان کے چندی پورہ زینہ پورہ شوپیان میں مسلح حملہ آؤروں نے جموں وکشمیر بینک وین لو ٹنے کی کوشش کی ۔انہوں نے کہا کہ مسلح حملہ آؤروں نے کیش وین پر فائرنگ کی تاکہ وہ اس میں موجود رقم لوٹ سکے ۔ پولیس کے مطابق الرٹ سیکورٹی گارڈس نے ڈکیتی کی اس کو ناکام بنادی کیو نکہ جوابی کارروائی میں جائے موقع سے حملہ آؤر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ۔حملہ کے فوراً علاقے کا محاصرہ کیا گیا اور تلاشی کارروائی عمل میں لائی گئی ۔تاہم ذرائع کے مطابق حملہ آؤر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ۔

