بہنوں، بیٹیوں اور ماؤں کی تذلیل کسی بھی صورت برداشت نہیں :جہاد کونسل

By
3 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

حصول آزادی کیلئے جدوجہد ہر محاذ پر پوری قوت سے جاری رہے گی

سری نگر:۷،جون:کے این این / متحدہ جہاد کونسل نے کہا ہے کہ چانکیائی سیاست کا ہر پہلو نہ صرف بے نقاب ہوچکا ہے بلکہ حریت پسند عوام کا جذبہ آزادی کمزور کرنے میں کُلی طور پر ناکام بھی ہوچکا ہے۔ متحدہ جہاد کونسل کے ترجمان سید صداقت حسین نے بتایا کہ حصول آزادی کیلئے جدوجہد ہر محاذ پر پوری قوت سے جاری رہے گی۔کشمیر نیوز نیٹ ورک کو موصولہ بیان کے مطابق متحدہ جہاد کونسل کے ترجمان سید صداقت حسین نے کہا کہ بے ضمیر اور زرخرید پولیس افسروں کے ہاتھوں اپنی بہنوں، بیٹیوں اور ماؤں کی تذلیل کسی بھی صورت برداشت نہیں۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ پولیس افسران ہوش کے ناخن لیں۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں بعض زرخرید پولیس افسران کے حوالے سے مصدقہ اطلاعات ملی ہیں کہ وہ اپنے متعلقہ تھانوں میں خواتین کو بلا کر اُن کے والدین کے سامنے اُن کی تذلیل و تضحیک کرتے ہیں۔ بیان کے مطابق سید صداقت حسین نے بتایا کہ مجاہدین کشمیر اور حریت پسند عوام کے لئے ان زرخرید ایجنٹوں کا یہ رویہ کسی بھی صورت قبول نہیں۔ ایسے پولیس افسران و اہلکاران کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ حقیر مفادات اور چند ٹکوں کی خاطر اپنا ضمیر بیچنے اور ایسی حرکات سے باز آئیں۔ اگر یہ لوگ باز نہ آئے تو پھر اُن کے نام پریس کے نام جاری کیے جائیں گے اور اُنہیں عوامی جذبات اور مجاہدین کے غیض و غضب کا سامنا کرنے سے پھر کو ئی نہیں بچا سکے گا۔ترجمان نے مزید کہا کہ بھارتی سیز فائر کے دوران نہ صرف گولیاں چلتی رہیں، بلکہ کشمیری حریت پسند عوام کی بکتر بند گاڑیوں سے روندنے کا سلسلہ بھی شروع ہوا۔ چانکیائی سیاست کا ہر پہلو نہ صرف بے نقاب ہوچکا ہے بلکہ حریت پسند عوام کا جذبہ آزادی کمزور کرنے میں کُلی طور پر ناکام بھی ہوچکا ہے۔ حصول آزادی کیلئے جدوجہد ہر محاذ پر پوری قوت سے جاری رہے گی۔

Share This Article