سنگاپور میں ہندوستانی جنگی جہاز پر پہنچے مودی، بھارت ماتا کی جے کے نعرے لگے

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سنگاپور میں ہندوستانی جنگی جہاز پر پہنچے مودی، بھارت ماتا کی جے کے نعرے لگے

سنگاپور، 02 جون :سنگاپور کے دورے پر گئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج چانگی بحری اڈے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ہندوستانی جنگی جہاز آئی این ایس ستپوڑا پر گئے اور بحریہ کے حکام اور جوانوں کے ساتھ بات چیت کی۔
مسٹر مودی تین جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے دورے کے آخری پڑاؤ میں سنگاپور کے دورے پر ہیں۔ دورے کے آخری دن وہ چانگی بحری اڈے پر عارضی طور پر تعینات ہندوستانی جنگی جہاز آئی این ایس ستپوڑا پر گئےجہاں بحریہ کےاہلکاروں نے ان کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا۔
مسٹر مودی نے ٹوٹ کیاکہ آئی این ایس ستپوڑا پر سوار ہوا۔ بحریہ کے حکام اور بحریہ افواج سے بات چیت کرنا ہمیشہ خوشی اور احترام کا موضوع رہا ہے۔ نیوی گارڈز کا ساتھ فخر کا موضوع ہے۔
اس موقع پر بحریہ نے وزیر اعظم کے ساتھ ‘بھارت ماتا کی جے’ کے نعرے لگائے۔ وہ سنگاپور بحریہ کے حکام سے بھی ملے۔ ان کے ساتھ سنگاپور کے وزیر دفاع بھی تھے۔
یواین آئی

Share This Article