وزیر اعلیٰ اور وزراءنے بجٹ کو عوام دوست قرار دیا

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں:وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے آج ریاستی قانون سازیہ کے دونوں ایوانوں میں پیش کئے گئے میزانیہ 2018-19ء کا خیر مقد م کرتے ہوئے ا سے عوام دوست اور ریاست کی تعمیر و ترقی کے لئے اہم قرار دیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس میزانیہ میں سب سے زیادہ مصارف اصل ان کی حکومت کے ترقیاتی ایجنڈا کا واضح ثبوت ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ عوام تک پہنچنے کے پروگراموں سے حاصل کی گئی تجاویز اور آراءکی بنیاد پر 200کروڑ روپے ریاست میں پینے کے پانی کی ترسیل 50کروڑ روپے قریباً ایک ہزار جاری سکیموں کو مکمل کرنے کےلئے مختص رکھے گئے ہیں ۔ یہ ان کی حکومت کی جانب سے ریاست کے معاشی و معاشرتی صورتحال میں مثبت تبدیلی لانے کے لئے حکومت کی جانب سے اُٹھائے جارہے اقدامات کا اظہار ہے۔

محبوبہ مفتی نے کہاکہ میزانیہ میں پنچایتوں پر توجہ مرکوز کر کے اُن کی حکومت کا ریاست میں سیاسی ،انتظامی اور مالی سطحوں پر لوکل سیلف گورنمنٹ کے اداروں کو مستحکم بنانے کے عزم کا عکاس ہے ۔

سی ایس این جی ای یو وفد وزیر اعلیٰ سے ملا
سول سیکرٹریٹ نان گزیٹیڈ ایمپلائز یونین ( سی ایس این جی ای یو ) کا ایک وفد آج یونین کے صدر میر غلام رسول کی قیادت میںوزیرا علیٰ محبوبہ مفتی سے ملااور بجٹ 2018-19ءمیں ملازم دوست اقدامات اُٹھانے کے لئے ان کا شکر یہ ادا کیا۔
وفد نے وزیرا علیٰ کو ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات کو لاگو کرنے ، مہنگائی بھتہ کی واگزاری اور مختلف کیڈروں کے تنخواہوں میں تفاوت کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانیوں اور وعدوں کو نبھانے کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
وفد نے حکومت کو ملازمین کے لئے رہائشی سہولیات بھاری پیمانے پر قائم کرنے اور اس کے لئے 500کروڑ روپے مختص رکھنے کے تاریخی فیصلے کو بھی سراہا۔اُنہوں نے وزیر اعلیٰ کو حکومت کے ترقیاتی اور فلاحی ایجنڈا کو پورا کرنے کے لئے سرکاری ملازمین کے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔
میر نے وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب اے درابو کا بھی بجٹ میں ان کی تجاویز کو پیش نظر رکھنے کے لئے شکر یہ ادا کیا۔ وفد نے ریاست کے اضلاع کی ترقیاتی عمل میںمقامی ارکان کونسل کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔ اُنہوں نے ان کے علاقوں میں ترقیاتی کاموں کو ہاتھ میں لینے اور اُن کی مانگوں کو ترجیح دینے کی بھی مانگ کی۔
دریں اثنا کرناہ کے قانون سازوں راجا منظور اور جاوید مرچال بھی وزیر اعلیٰ سے ملے اور سادھنا ٹاپ ٹنل تعمیر کرنے کی مانگ کی۔انہوں نے ٹنل کی عدم موجود گی میں کرناہ کے عوام کو درپیش مشکلات سے انہیں آگاہ کیااور اس معاملے میں ان سے ذاتی مداخلت طلب کی۔

ریاستی معیشت عوامی بہبودی میں بہتری لانے کیلئے بااختیار بجٹ ۔ ویری
مال، حج و اوقاف اور پارلیمانی امور کے وزیر عبدالرحمان ویری نے وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب اے درابو کو ایک حوصلہ مند بجٹ پیش کرنے پر مبارک باد دی ہے جو سماج سے تعلق رکھنے والے تمام شراکت داروں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ترتیب دیا گیا ہے جن میں عام لوگ ، ملازمین ، تاجر، کاروباری افراد ، نوجوان اور پسماندہ افراد شامل ہیں ۔
وزیر نے کہا کہ دیہی معیشت اور پسماندہ لوگوں کو بااختیار بنانے کی طرف خصوصی توجہ دینے کے سلسلے میں یہ بجٹ ریاست کے تمام سیکٹروں بالخصوص باغبانی اور مقامی صنعتوں کو فروغ دینے میں موثر ثابت ہوگا۔
انہوں نے وزیر خزانہ کی اُن کوششوںکو بھی سراہا جن کے تحت ملازمین کی ضروریات کو مد نظر رکھا گیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ملازمین کے لئے ساتویں پے کمیشن کی سفارشات پر عمل در آمد ، گروپ میڈکلیم پالیسی ،ایشوڑ کیئریر پراگریشن سکیم ، ملازموں کووقت پر جی پی ایف کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں 12ہزار کروڑ روپے کی کارپس فنڈ کو معرض وجود میں لانے و دیگر سہولیات قابل ذکر ہے ۔
وزیر نے بجٹ کو ریاست کے بجٹری تاریخ میں ایک نیا باب درج کرنا قرار دیا اور کہا کہ اس قدم کی بدولت ریاست میں تعمیر و ترقی کے امکانات روشن ہوں گے۔
ویری نے محکمہ مال کے لئے وزیر خزانہ کی طرف سے خصوصی اقدامات کئے جانے کا بھی خیر مقدم کیا۔

باغبانی کے وزیر نے بجٹ تجاویز کو عوام دوست قرار دیا
باغبانی کے وزیر سید بشارت بخاری نے آج بجٹ تجاویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریاست میں حالیہ برسوں کے دوران پیش کئے گئے بجٹ تجاویز کے مقابلے میں یہ بجٹ عوام دوست اور ریاست کی تعمیر و ترقی میں سرعت لانے کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔
ان باتوں کا اظہار وزیر نے آج یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ اس بجٹ کی بدولت ریاست کی معیشت اور اقتصادیات کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ ریاست کے تمام سیکٹروں اور شعبوں میں ترقی یقینی بنانے کے لئے یہ بجٹ مفید ثابت ہوگا۔
سیدبشارت بخاری نے کہا کہ وزیر خزانہ مالی باقاعدگیوں کو روکنے میں بہت حد کامیاب ہوئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ اس طرح کے بجٹ عام طور پر انتخابات کے موقعہ پر پیش کئے جاتے ہیںلیکن موجودہ حکومت نے اس بجٹ کو اپنے اقتدار کے دوران ہی پیش کیا۔
بجٹ میں باغبانی سیکٹر کے لئے مجوزہ پراویژنس کا ذکر کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ ان کو یہ جان کر مسرت ہوئی کہ اُن کی تجاویز کو وزیر خزانہ نے مد نظر رکھ کر بجٹ میں شامل کیا ہے جن کی بدولت ریاست کو 9000کروڑ روپے کی آمدن حاصل ہوتی ہے۔

سجاد لون نے ڈاکٹر درابو کو تاریخی بجٹ پیش کرنے پر مبارک باد دی
سماجی بہبود اور اے آر آئی ٹریننگز و سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر سجاد غنی لون نے آج وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب اے درابو کو قانون ساز اسمبلی میں بجٹ سیشن کے دوران تاریخی بجٹ پیش کرنے پر مبارک باد دی ہے ۔
بجٹ کو مالی خود مختاری کے ضمن میں ایک خاص قدم قرار دیتے ہوئے وزیر نے کہاکہ یہ بجٹ عوام دوست اور سماج کے تمام طبقوں کے مسائل کو حل کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ وزیر خزانہ نے تمام شراکت داروں کی ضرورتوں اور تمناﺅں کو مد نظر رکھتے ہوئے ا س بجٹ کو ترتیب دیا ہے ۔
سجاد غنی لون نے ملازموں کے حق میں ساتویں پے کمیشن پر عمل درآمد کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ نے ملازموں کے مسائل حل کرنے کی طرف ہمیشہ توجہ مرکوز کی ہے۔انہوںنے کہا کہ اس بجٹ کی بدولت سیاحتی سیکٹرکو بھی فروغ حاصل ہوگااور سماج کے پچھڑے طبقوں کو ضروری مراعات فراہم کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوگا۔

نعیم اختر نے ڈاکٹر درابو کو عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر مبارک باد دی
جموں بجٹ2018-19 کو عوام دوست قرار دیتے ہوئے تعمیرات عامہ کے وزیر نعیم اختر نے آج خزانہ کے وزیر ڈاکٹر حسیب اے درابو کو تمام شراکت داروں کی تمناو¿ں کے مطابق بجٹ پیش کرنے پر مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بجٹ میں وہ تمام صفات موجود ہیں جو ایک عوام دوست بجٹ میں ہونی چاہئیں۔

سماج کے تمام طبقوں تک پہنچنے والا ہر دلعزیز بجٹ کا نام دیتے ہوئے نعیم اختر نے کہا کہ خزانہ کے وزیر نے اُن عام لوگوں کی خواہشات اور تمناو¿ں کا خیال رکھتے ہوئے یہ بجٹ ترتیب دیا ہے جن میں ملازمین، تاجر برادری، کاروباری، نوجواں، غریب اور مسکین لوگ شامل ہیں۔

ساتویں تنخواہ کمیشن کے عمل درآمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ حکومت ملازمین کے حقوق کی پاداری کرنے کے لئے تمام اقدامات کرنے کے لئے تیارہے۔

بجٹ کو اس طرح ترتیب دیا گیا ہے تا کہ اس بجٹ کی بدولت نہ صرف لوگوں کی ضرورتوں کا خیال رکھا جائے بلکہ ریاست کے قلیل مدتی اور طویل مدتی اقتصادی مقاصد بھی پورے کئے جاسکیں۔

وزیر نے وزیر اعلیٰ کے بزنس انٹرسٹ ریلیف سکیم، گرو¿پ میڈی کلیم انشورنس پالیسی باپت ملازمین وصحافی، لور منڈا اور ہیر ہور ٹول پوسٹ کا بند کرنا، صنعت کاروں کے بجلی بقایاجات پر سود میں عام معافی، ہوٹلئیر، ٹورسٹ ریزارٹ مالکان، چھوٹے کارخانہ داروں کو بجلی کی فراہمی، ریاست میں میوہ باہر بھیجے پر ٹول نہ ڈینے اور دیگر سہولیات بجٹ کے ذریعے فراہم کرانے کی ستائش کی۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے