سرینگر/11جنوری: 24گھنٹوں میں دوسری مرتبہ جمعہ کی اعلیٰ صبح وادی کشمیر میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ریکٹر سکیل پرزلزلے کی شدت 3یکارڈ کی گئی تاہم کسی جا نی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کو اس ضمن میں نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں جمعہ کے صبح اسوقت خوف و دہشت پھیل گیا جب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔نمائندے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے ساتھ ہی لوگ گھرو ں سے باہر آئے اور محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو گئے۔نمائندے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کچھ منٹوں تک محسوس کئے گئے جس دوران لوگوں نے خالق کائنات سے رجوع کیا اور ان کی زبانوں پر سے قرآنی آیتیں جاری تھی۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق ریکٹر سکیل پر 3ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز ہند کش پہاڑی بتائی جاتی ہے۔ادھر انتظامیہ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ زلزلے سے کی بھی جگہ کئی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں اس سے قبل بھی کئی بار بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جبکہ سال 2005میں شدید زلزلے کے نتیجے میں سینکڑوں کی تعداد میں انسانی جانیں زیاں ہوگئی جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہو گئے۔

