بے گھروں کو گھر کی فراہمی وزیر اعظم نریندر مودی کا خواب ہے / منوج سنہا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /7جولائی / ٹی آئی نیوز

”وہ دن گئے جب علاقائی پارٹیاں سرکاری املاک، فنڈز کے مالک کے طور پر کام کرتے تھے“ کا دعویٰ کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں کشمیر میں غریبوں کی خدمت کرنا، انتظامیہ کی اولین ترجیح میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بے گھروں کو گھر کی فراہمی وزیر اعظم نریندر مودی کا خواب ہے

انہوں نے کہا کہ سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والے اب بے گھر افراد کو زمین کی فراہمی پر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں ۔

اسی دوران انہوں نے نقل مکانی کے دوران قبائلی برادری کیلئے مفت ٹرانسپورٹ کا اعلان کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ان کے لیے بھی ایمبولینسیں تعینات کی جائیں گی، قبائلی برادری کی خدمت کے لیے پرائمری ہیلتھ سینٹرز؛ قبائلی امور کے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کو اپ گریڈ کیا جائے گا، قبائلی نوجوانوں کو ہنر، تحقیقی تربیت دی جائے گی۔

Share This Article