وادی میں شدت کی سردی کے بیچ محکمہ موسمیات کی نئی پیشن گوئی
بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کا امکان
سرینگر/22نومبر/سی این آئی/ وادی میں شدید سردی کے بیچ محکمہ موسمات نے اگلے 24گھنٹوں میں برفباری اور بارشوں کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ آسکتی ہے ۔ اس دوران آج سرینگر میں د ن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 12.0ڈگری جبکہ گذشتہ رات کا کم سے کم 1.0ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق رواں ماہ کے ابتدائی دنوں نے وادی میں شدت کی سردی جاری ہے جبکہ موسم ناسازگار رہنے کے دوران گذشتہ کئی دنوں سے اگرچہ شہر سرینگر اور دیگر قصبہ جات میں موسم خشک رہا اور دن میں ہلکی دھوپ نکلی تھی تاہم جمعرات کی صبح سے ہی ایک بار پر مطلع ابرآلود رہا جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ دیکھنے کو ملا ۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے اطلاع دی ہے کہ اگلے 24گھنٹو ں کے دوران خطہ پیر پنچال کے آر پار کے ساتھ ساتھ لہہ لداخ کے چند مقامات میں بالائی علاقوں میں درمیانہ درجے کی برفباری ہوسکتی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشوں کاامکان ہے ۔ اس دوران محکمہ نے بارشوں کے نتیجے میں سرینگر جموں شاہراہ اور دیگر پہاڑی راستوں پر سفر کرنے سے پہلے موسم کی جانکاری حاصل کرنے کی لوگوں کو صلاح دی ہے ۔ ادھر سرینگر میں آج دن کا زیادہ سے زیادہ درضہ حرارت 12.0ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ جمعرات کی شب کم سے کم 1.0درجہ حرارت رہا ۔ جبکہ پہلگام میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.0ڈگری رہا اس کے ساتھ ساتھ گلمرگ میں بھی رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.0ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ کرگل میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 7.8ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔اسی طرح لہہ میں منفی 6.4ڈگری رہاہ ۔ ادھر سرمائی راجدھانی جموں میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت 11.1کٹرہ میں 10.1، بٹوت ممیں 5.6بانہال میں 2.2اوربھدرواہ میں 3.2ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ جمعرات کی صبح سے مطلع ابرآلود رہنے کے نتیجے میں شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر قصبہ جات میں سردی کی شدت میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔ ادھر سنیچر وار کو اگرچہ موسم خشک رہ سکتا ہے تاہم اتواراور سوموار کو مطلع ایک بار پھر ابرآلود رہنے کا امکان ہے ۔ دریں اثناء ماہرین موسمیات نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ رواں موسم سرما ء وادی میں سخت ترین موسم ہوسکتا ہے جس میں بھاری برفباری اور یخ بستہ ہوائیوں سے اہلیان وادی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ماہرین نے کہاہے کہ ماہ نومبر میں اس قدر شدت کی سردی اس بات کا عندیہ ہے کہ 21دسمبر کے بعد تاریخ ساز برفباری اور بارشیں ہوسکتی ہے ۔

