17سالہ غیرریاستی دوشیزہ کی پُراسرارگمشدگی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

راجباغ پولیس نے کیامعاملہ درج،عوام سے تعاون طلب

سری نگر:٣،جولائی :کے این این/ ریاست پنجا ب کے گرداس پورہ کارہناوالاراجیوکماراپنے بیوی بچوں کولیکرکشمیرسیروتفریح کیلئے آیاہے لیکن یہاں اُسکی نوعمربیٹی پُراسرارطورپرلاپتہ ہوگئی ۔کے این این کے مطابق راجیوکمارولدمہندرپال ساکنہ گرداس پورہ پنجاب نے پولیس تھانہ راجباغ میں ایک تحریری شکایت کی کہ وہ اپنی اہلیہ اوربچوں کیساتھ علاقہ راجباغ میں واقع ایک ہوٹل میں ٹھہراہواتھا،اوراس دوران سوموارکوعلی الصبح یہاں اُسکی سترہ سالہ بیٹی مسکان عرف گڑیالاپتہ ہوگئی ۔راجباغ پولیس تھانہ نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ راجیوکمارنے تھانے میں یہ رپورٹ درج کرادی کہ 2جولائی بروزسوموارکوعلی الصبح تقریباً5بجے اُسکی 17سالہ بیٹی مسکان عرف گڑیاکسی کام سے ہوٹل سے باہرچلی گئی ،اورپھرواپس نہیں آئی ۔راجباغ پولیس نے سیروتفریح کیلئے کشمیرآئی پنجاب کی نوعمردوشیزہ کی گمشدگی سے متعلق ایک رپورٹ زیرایف آئی آرنمبر35/2018زیردفعہ363آرپی سی کے تحت درج کردی،اورلاپتہ ہوئی دوشیزہ کی تلاش شروع کردی ہے۔راجباغ پولیس نے غیرریاستی دوشیزہ کی بازیابی کیلئے عوام سے تعاون طلب کرتے ہوئے کہاکہ اگرکسی بھی شخص کو17سالہ مسکان عرف گڑیاکے بارے میں کوئی بھی معلومات ہوں تووہ پولیس تھانہ راجباغ کوموبائل نمبرات596770524اور9596770863کے علاوہ پولیس کنٹرول روم سرینگرکے موبائل نمرات9596222550اور0506222551پررابط کرکے اطلاع فراہم کرسکتاہے۔

Share This Article