کپوارہ میں نصف صدی قدیم پل ڈھہ گیا

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

2008میں پل کو ٹریفک کیلئے غیر محفوظ قرار دیا گیا تھا :ضلع انتظامیہ

سری نگر:٣،جولائی / سرحدی ضلع کپوارہ میں درجنوں علاقوں کو قصبہ سے جوڑنے والا نصف صدی قدیم پل شدید بارشوں کے باعث ڈھہ گیا ۔ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پل کو سنہ2008میں ٹریفک کی آوا جاہی کیلئے غیر محفوظ قرار دیا گیا ۔کشمیرنیوز نیٹ ورک کے مطابق سرحدی ضلع کپوارہ میں منگل کو اُس وقت درجنوں علاقہ جات اُس وقت زمینی رابطے کے حوالے سے کٹ کر رہ گئے جب چھ دہائی قدیم پل شدید بارشوں کی وجہ سے ڈھہ گیا ۔اس سلسلے میں ملی تفصیلات کے مطابق 100میٹر لمبا پل چھ دہائی قبل کپوارہ میں ہائی ہامہ دریا پر پل تعمیر کیا گیا تھا ،جو پیر کی شب اچانک ڈھہ گیا ۔معلوم ہوا ہے کہ1950میں یہ پل لو گوں کی سہولیت کیلئے دریائے ہائی ہامہ پر تعمیر کیا گیا ،جو قصبہ کپوارہ کو رگی پورہ علاقے کو جوڑتا ہے ۔حکام کے مطابق یہ پل شدید بارشوں کے باعث پیر کی شب کو ڈھہ گیا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ خالد جہانگیر کے مطابق اس پل کو سنہ2008میں ٹریفک کی آوا جاہی کیلئے غیر محفوظ قرار دیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ پل صرف پیدل چلنے والے استعمال کرتے تھے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ پل رات کی تاریکی کے دوران ڈھہ گیا ،جسکی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

Share This Article