10لاکھ سے زیادہ بینک ملازموں کی ہڑتال دوسرے دن بھی جاری

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

ملک بھر میں اے ٹی ایم سروس بری طرح متاثر، لوگوں کوپیسہ نکالنے میں پریشانیوں کا سامنا

سرینگر/31مئی / 10لاکھ سے زیادہ بینک ملازموں کی ہڑتال آج دوسرے دن بھی جاری رہی۔ جس سے ملک بھر میں اے ٹی ایم سروس بری طرح متاثر ہوئی اور لوگوں کوبھی پیسہ نکالنے میں پریشانیوں ومشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق یونائیٹیڈ فورم آف بینک یونین نے دعویٰ کیا کہ ہڑتال 100فیصدی کامیاب رہی اورملک کے کسی بھی ریاست میں کسی بھی بینک میں کام نہیں ہوا۔چونکہ ہڑتال دوسرے دن بھی رہی اس لئے اے ٹی ایم بھی خالی پڑے رہے اوراس سے لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ملک کے21بینکوں کے مزدور یونینوں نے ہڑتال بھی کی جس کی وجہ سے 85ہزار بینک شاخیں بند رہیں۔لیکن اس سے پرائیویٹ بینکوں کے کام کا ج پر اثر نہیں پڑا۔چونکہ ہڑتال مہینے کے آخر میں کیاگیا ۔ اس لئے بہت سارے کمپنیوں کو مزدوروں کو اجرتیں دینے میں پریشانیاں آئیں۔ امید کی جارہی ہے کہ کل کام کاج صحیح رہے گا۔

Share This Article