یکم جولائی سے اسکولوں میں ایک ہفتے کی گرمائی تعطیلات متوقع /وزیر تعلیم سکینہ ایتو

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /19جون / ٹی آئی نیوز

کشمیر میں گرمی کی لہر اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے درمیان جموں و کشمیر حکومت یکم جولائی 2025 سے اسکولوں کیلئے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کرنے پر غور کر رہی ہے۔

مقامی روزنامہ کے ساتھ خصوصی بات چیت میں وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے کہا کہ حکومت یکم جولائی 2025 سے اسکولوں کیلئے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کرنے پر غور کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا ” ہم یکم جولائی 2025 سے ایک ہفتے کے لیے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ ہم موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کا اعلان کرنے سے پہلے موسم کی صورتحال کا جائزہ لیں گے“۔

یہ بیان اسکولوں کیلئے موسم گرما کی تعطیلات کے اعلان کے لیے اسٹیک ہولڈرس کی جانب سے بڑھتے ہوئے مطالبے کے درمیان آیا ہے۔

Share This Article