یوگی نے شہید جوان کے اہل خانہ کو 25 لاکھ کی ا مداد دی

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

یوگی نے شہید جوان کے اہل خانہ کو 25 لاکھ کی ا مداد دی

لکھنؤ، 25 مئی : اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے چھتیس گڑھ کے نکسلی حملہ میں شہید ہو ئےسینٹرل ریزر و پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے جوان جونپور کے رہنے والے راجیش کمار بند کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کو 25 لاکھ روپے کی مالی امداد دئے جانے کا اعلان کیا ہے ۔ سرکاری ترجمان نے یہاں یہ اطلاع دی ۔
مسٹر یوگی نے شہید راجیش کمار بند کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی حفاظت کے لئے اپنی سب سے بڑی قربانی دینے والے اس بہادر جوان کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا ۔ انہوں نے شہید جوان کے غمزدہ خاندان کے لئے رنج و غم کا اظہار کیا ۔
وزیر اعلی نے کہا کہ مالی امداد کے علاوہ شہید راجیش کے خاندان کے ایک فرد کو سرکاری نوکری بھی دی جائے گی ۔ غور طلب ہے کہ حال ہی میں چھتیس گڑھ میں نکسلی حملہ میں سات جوان شہید ہو گئے تھے جس میں جونپور کا راجیش کمار بند بھی شامل تھا ۔
یواین آئی ۔

Share This Article