پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ جاری

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ جاری

نئی دہلی, 25 مئی : ملک میں ڈیزل اور پٹرول کی قیمتیں رکنے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔دونوں ایندھن کی قیمتیں آج مسلسل 12 ویں دن بھی بڑھتی ہوئی نئے ریکارڈ کی سطح تک پہنچ گئی ہیں۔
ملک کی اقتصادی راجدھانی ممبئی میں، صارفین کو ایک لیٹر پٹرول کے لئے 85.65 روپے ادا کرنا پڑرہا ہے۔
ممبئی میں، لوگوں کو دونوں ایندھن کے لئے سب سے زیادہ جیب ڈھیلی کرنی پڑ رہی ہے۔ممبئی میں پٹرول کی قیمت 36 پیسہ بڑھ کر 65 .85 روپے فی لیٹر پہنچ گئی ۔ جبکہ ڈیزل 24 پیسے اور مہنگا ہو گیا ہے۔ ایک لیٹر ڈیزل 73.20 روپے پرمل رہا ہے۔
دہلی میں، ڈیزل اور پٹرول کی قیمت بالترتیب 36 اور 22 پیسے بڑھ کر 77.83 روپے اور 68.75 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ۔ کولکتہ میں 80.47 اور 71.30 روپے اور چنئی میں 80.80 روپے اور 72.58 روپے فی لیٹر مل رہا ہے۔
یو این آئی

Share This Article