ہندوستان اور پاکستانی افواج کے مابین گولیوں کا تبادلہ

By
3 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

پونچھ کے کھری کر مارا سیکٹر میں ہندوپاک افواج کے مابین شدید گولہ باری سے سرحدی آبادی لرز اُٹھی

سرینگر/یکم جنوری: سال نو کے پہلے ہی روز ایک دوسرے کو مبارکبادی دیکر مٹھائیاں تقسیم کرنے کے بعد 2019کے پہلے ہی روز ایک دوسرے پر شدید گولہ باری کی ہے ۔ اس دوران پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون لقمہ اجل بن گئی ہے اور دیگر نو شہری زخمی ہوئے ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سال نو کے پہلے روز جہاں بیرون ممالک کے سربراہوں اور فوج نے ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے وہیں پر ہندوستان اور پاکستان کی افواج نے سال نو کے پہلے ہی روز یکم جنوری 2019کو ایک دوسرے پر کے خلاف آگ اُگلتے بندوقوں کے دہانے کھولے ۔ سرحدی ضلع پونچھ کے کھری کر ماراسیکٹر میں منگوار کے روز اعلیٰ الصبح دونوں جانب شدید گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں سرحدی علاقے دہل اُٹھے اور لوگ خوف کے مارے اپنے گھروں میں سہم کے رہ گئے ۔ اس حوالے سے فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ ماراکھری سیکٹر پونچھ میں آج پاکستانی افواج نے بلا اشتعال بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے گولہ باری کی جس کے جواب میں بھارتی فوج نے بھی پاکستانی فوجی چوکیوں کو نشانہ بناکر گولہ باری کی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بار بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتا آرہا ہے تاہم فوج اس خلاف ورزی کا بھر پور جواب دے رہی ہے ۔ دریں اثناء پاکستان نے بھارت پر الزام عائد کیا ہے کہ گذشتہ روز سال 2018کے آخری دن دیر رات گئے اتھمقام مظفرآبادکی حدودمیں آنے والے سرحدی پٹی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 27سالہ آسیہ بی بی نامی خاتون لقمہ اجل بن گئی ہے جبکہ اس دوران دیگر نو شہری بھی زخمی ہوئے ہیں ۔پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت نے سوموار کے رات دیر گئے پاکستانی فوجی چوکیوں اور سیول آباد کی طرف بلا اشتعال گولہ باری کی اور مورٹار کی زد میں آکر مذکورہ خاتون لقمہ اجل بن گئی اور دیگر اں زخمی ہوئے ۔

Share This Article