غریب مزدورسمیت2افرادلقمہ اجل:3دیگرزخمی
راجوری:۷،جون: / ہندوارہ اورمنجکوٹ راجوری میں سڑک حادثات کے دوران ایک غریب مزدورسمیت2افرادلقمہ اجل بن گئے جبکہ 2خواتین سمیت3افرادشددزخمی ہوئے ،جن کواسپتال میں داخل کیاگیا۔کے این این کے مطابق شمالی قصبہ ہندوارہ کے ایک مضافاتی گاؤں ستکوجی راجوارمیں جمعرات کی صبح محکمہ جنگلات کاایک پلیٹ فارم حادثے کاشکارہوا۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ پلیٹ فارم اچانک ڈرائیورکے کنٹرول سے باہرہوکراُلٹ گیا،جسکے نتیجے میں اس میں سوارایک غریب ڈی ایل پی مزدورغلام محی الدین چیچی ولدمحمدچیچی ساکنہ خانپورہ ستکوجی شدیدزخمی ہونے ے نتیجے میں موقعہ پرہی لقمہ اجل بن گیا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ ضروری لوازمات کے بعدازجان ہوئے مزدورکی میت بغرض آخری رسومات لواحقین کے سپردکی گئی ۔اُدھرصوبہ جموں کے سرحدی ضلع راجوری میں ایک نجی کارکوحادثہ پیش آیا۔معلوم ہواکہ ایک نجی گاڑی زیرنمبرJK11A-2178میں سوارکم سے کم چارافرادپونچھ سے جموں کی جانب سفرکررہے تھے کہ منجکوٹ راجور ی کے نزدیک ڈرائیورکے کنٹرول سے باہرہوکرنزدیکی کھیت میں جاگری ۔اس حادثے میں عبدالغنی ساکنہ پونچھ نامی ایک شہری کی موت واقعہ ہوئی جبکہ 2خواتین سمیت 3افرادشدیدزخمی ہوگئے جن میں غلام احمد،نسیمہ اختراورساجہ بیگم شامل ہیں ۔تینوں زخمیوں کوعلاج ومعالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا۔

