ہراسانی کا الزام : امر سنگھ کالج کی پرنسپل اور اسسٹنٹ پروفیسر کو معطل کیا گیا / سکینہ ایتو

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

امرسنگھ کالج سرینگر میں میڈیا سٹیڈیز شعبہ کے سربراہ کے خلاف ایک طالبہ کی طرف سے ہراساں کرنے کی مبینہ شکایت کے بعد، وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے کہا کہ حکومت نے کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر اور پرنسپل دونوں کو معطل کر دیا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے سکینہ ایتو نے کہا ”ہمارے پاس اس طرح کے رویے کو برداشت کرنے کی پالیسی نہیں ہے، ہمیں کل ایک شکایت موصول ہوئی تھی اور میں نے فوری طور پر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن محکمہ سے اسسٹنٹ پروفیسر اور امر سنگھ کالج کے پرنسپل کے خلاف معطلی کا حکم جاری کرنے کی ہدایت دی “

انہوں نے کہا کہ ہم نے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے اور ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کی جائے گی۔

ایتو نے مزید کہا کہ جو بھی اس معاملے میں ملوث پایا جائے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Share This Article