گلمرگ کو چھوڑ کر وادی کے دیگر علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت میں بہتری

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Weather Update

سرینگر، 28 مارچ

خشک موسم کے امکانات کے بیچ گلمرگ کو چھوڑ کر وادی کے دیگر علاقوں میں شبانہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سرینگر میں گزشتہ رات 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 4.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

اسی طرح سے پہلگام میں گزشتہ رات منفی 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 0.6 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ رات گلمرگ میں منفی 1.9 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

Share This Article