گلمرگ سمیت دیگر بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ،سرینگر اور دیگر مقامات پر ہلکی بارش

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
SRINAGAR, JAN 23 (UNI) Srinagar in Jammu and Kashmir Union territory experienced another fresh spell of snowfall unleashing cold disrupting normal life on Saturday.UNI SRN PHOTO 2.

سرینگر /11جنوری / ٹی آئی نیوز

گلمرگ سمیت دیگر بالائی علاقوں میں تازہ برفباری اور سرینگر کے ساتھ ساتھ وادی کے دیگر مقامات پر ہلکی بارش کے بعد شبانہ درجہ حرارت میں بہتری درج کی گئی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلمرگ اور پہلگام کو چھوڑ کر بیشتر مقامات پر پارہ صفر سے نیچے گرنے کے ساتھ کم از کم درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اوپری علاقوں میں تازہ برفباری ہوئی جس کے ساتھ گلمرگ میں آج صبح تک 24 گھنٹوں میں 6 سینٹی میٹر بارش ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سر نگر، پہلگام اور کپوارہ میں اس دوران بالترتیب 0.3، 1.1اور 3.6ایم ایم بارش ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سرینگر میں گزشتہ رات کے 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Share This Article