گجرات فسادات : ذکیہ جعفری کی عرضی پر اگلے پیر کو سماعت کرے گا سپریم کورٹ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سپریم کورٹ نے سال2002 کے گجرات فسادات کے لئے اس وقت کے وزیر اعلی (اب وزیر اعظم) نریندر مودی کو کلین چٹ دینے کو چیلنج کرنے والی عرضی پر اگلے پیر کو سماعت کرے گا۔ جسٹس اے ایم کھانولکر کی صدارت والی بنچ نے فسادات میں مارے گئے کانگریس کے سابق ممبر پارلیمنٹ احسان جعفری کی بیوہ ذکیہ جعفری کی عرضی سماعت کے لئے منظور کرلی ۔

عدالت نے کہا کہ اس معاملے میں خصوصی تفتیشی ٹیم(ایس آئی ٹی) کی کلوزر رپورٹ کے مطالعہ کی ضرورت ہے ۔ اس لئے 19نومبر کو وہ عرضی پر سماعت کرے گا۔ محترمہ جعفری نے ایس آئی ٹی کی طر ف سے مسٹر مودی کو کلین چٹ دینے کے گجرات ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا ہے۔

Share This Article