ڈاکٹروں کا قومی دن: صحت مند انسانیت کے لئے ڈاکٹروں کا عزم واقعی قابل داد ہے: منوج سنہا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، یکم جولائی

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ڈاکٹروں کے قومی دن کے موقع پر لوگوں کی صحت اور تندرستی کے لئے بے لوث خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا: ‘صحت مند انسانیت کے لئے ان ڈاکٹروں کی لگن اور عزم واقعی قابل داد ہے’۔

موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے پیر کو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘ڈاکٹروں کے قومی دن کے موقع پر میں تمام ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو لوگوں کے صحت اور تندرستی کے لئے بے لوث خدمات انجام دیتے ہیں’۔

انہوں نے ڈاکٹروں سے مخاطب ہو کر کہا: ‘صحنت مند انسانیت کے لئے آپ کی لگن اور عزم واقعی قابل تعریف ہے’۔

بتادیں کہ ملک میں ہر سال یکم جولائی کو ڈاکٹروں کے قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔

Share This Article