گجرات انتخابات میں الزامات سے پریشان من موہن نے وینکئیا سے شکایت کی

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
نئی دہلی، :سابق وزیراعظم من موہن سنگھ نے گجرات انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی)کو ہرانے کےلئے پاکستان کے ساتھ مل کر سازش کرنے الزامات کی شکایت چیئرمین ایم وینکئیا نائیڈو سے کی اور اس موضوع پر اپنی پریشانی بھی ان کو بتائی۔

راجیہ سبھا میں وقفہ سوال کے درمیان اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد نے جب یہ موضوع اٹھایا کہ وزیراعظم نریندرمودی نے گجرات انتخابات کے دوران سابق وزیراعظم من موہن سنگھ ،سابق نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری،سابق وزیرخارجہ نٹور سنگھ،سابق آرمی چیف دیپک کپور اور سابق خارجہ سکریٹری سلمان حیدر پر الزام لگایا کہ ان لوگوں نے مسٹر مودی کو ہرانے کےلئے کانگریس لیڈر منی شنکر ایئر کے گھر پر پاکستانی افسروں سے مل کر سازش کی ہے،اس لئے مسٹر مودی کو اس پر ایوان میں آکر معافی مانگنی چاہئے۔

(یواین آئی)

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے