نئی دہلی:: مہاتما گاندھی قتل معاملہ کی تفتیش کرنے والے پنکج فڈنیس نے سپریم کورٹ میں آج دعوی کیا کہ انہیں نیویارک سے کچھ دستاویز حاصل ہوئے ہیں جو اس قتل معاملہ سے وابستہ ہیں۔
ابھینو بھارت ٹرسٹ، ممبئی کے ٹرسٹی مسٹر فڈنیس نے جج ایس اے بوبڈے اور جج ایل ناگیشور کی بنبچ کے سامنے دلیل دی کہ انہیں نیویارک میں کچھ دستاویزات ملے ہیں جو مہاتما گاندھی سے وابستہ بتائے گئے ہیں۔
انہوں نے سیل بند لفافے میں اس دستاویز کو عدالت کو دکھاتے ہوے کہاکہ امریکی حکومت نے یہ بتایا کہ ہندستانی حکومت اس دستاویز پر پابندی لگا رکھی ہے اس لئے وہ اسے کھول نہیں سکتے۔
عرضی گزار نے عدالت سے درخواست کی کہ وہ اس دستاویزات کو اس کے سامنے پیش کرنے کی اجازت دے، لیکن بنچ نے کہاکہ پہلے وہ (عرضی گزار) اس کے لئے عرضی داخل کرے پھر اس بارے میں طے کیا جائے گا۔
عدالت نے عرضی کی کاپی معاملہ کے عدالت دوست امریندر شرن کو سونپنے کی عرضی گزار کو ہدایت دی۔ اب اس معاملہ کی سماعت چھ مارچ کو ہوگی۔
یو این آئی ۔
گاندھی قتل معاملہ کی پھر سے جانچ سے متعلق عرضی پر سماعت ٹلی
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

