کیرن سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام ، ایک پاکستانی ملی ٹنٹ ہلاک / پولیس

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

کپواڑہ / 31اکتوبر
کپواڑ ہ کے کیرن سیکٹر میں فوج نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک پاکستانی ملی ٹنٹ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے
۔ دفاعی ترجمان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنگلات میںممکنہ طور پر موجودہ جنگجوﺅں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے آپریشن جاری ہے ۔
انہوںنے بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی کوشش کے دوران چوکس فوجیوں نے اس کوشش کو مناسب طریقے سے ناکام بنا دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ جنگجوﺅں کی جانب سے کوشش کے بعد سیکورٹی فورسز نے انہیں للکارا اور واپس جانے کو کہا تاہم عسکریت پسندوں نے فائرنگ کی ۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں کچھ وقت تک جھڑپ جاری رہی جس دوران ایک پاکستانی درانداز ہلاک ہو گیا۔

Share This Article