بد عنوانی میں ملوث افراد کو کسی بھی صورت میں نہیں بخشا جائے گا/منوج سنہا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/31 اکتوبر

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ بد عنوانی میں ملوث افراد کو کسی بھی صورت میں نہیں بخشا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم جموں و کشمیر کو رشوت سے صاف پاک بنانے کے لئے پر عزم ہیں۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’ویجیلنس بیداری ہفتے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی‘۔انہوں نے کہا: ’بد عنوانی سے صاف و پاک جموں و کشمیر کی تعمیر کے لئے ہم پر عزم ہیں اور رشوت خوری میں ملوث کسی بھی فرد کو نہیں بخشا جائے گا‘۔ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ’فعال شہری رشوت کی بدعت کے قلع قمع کے لئے سب سے موثر ہتھیار ہیں اور ہم سب کو مل کر سماج سے اس بدعت کی بیخ کنی کا عہد کرنا چاہئے‘۔

Share This Article