کھنہ بل اننت ناگ میں جھڑپ شروع

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
file photo

کھنہ بل: جنوبی ضلع اننت ناگ کے کھنہ بل علاقے میں جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی ہے ،جس میں کم ازکم دو جنگجوئوں کے پھنسے ہونے کی اطلاع ہیں .

معلوم ہوا ہے کہ بنی پورہ منی وارڈ کھنہ بل اننت ناگ علاقے کو فوج کی فسٹ آر آر ،ایس اوجی اور سی آر پی ایف نے بدھ کی علی الصبح محاصرے میں لیا .

فوج وفورسز کو یہ اطلاع ملی تھی کہ علاقے میں لشکر طیبہ کے جنگجوئوں کا ایک گروہ موجود ہے ،جس میں جنوبی کشمیر کے اعلیٰ کمانڈر بھی شامل ہیں .

اس اطلاع کی بنیاد بدھ کی صبح قریب 5 بجے فوج وفورسز اہلکاروں نے علاقے کو چاروں اطراف سے سیل کرکے اس پورے علاقے کے خارجی اور داخلی راستوں‌ کو بند کیا.

ذرائع کے مطابق علاقے کا محاصرہ کرنے کے ساتھ ہی یہاں دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں ،جسکی وجہ سے یہ پورا علاقہ لرز اٹھا .

اس کے ساتھ ہی علاقے میں موجود جنگجوئوں اور فوج وفورسزکے درمیان جھڑپ کا سلسلسہ شروع ہوا ،بتایا جاتا ہے جاتا ہے کہ یہاں کم ازکم دو جنگجومحاصرے میں پھنسے ہیں .ضلعے میں موبائیل انٹر نیٹ خد مات معطل کردی گئیں .

Share This Article