سرینگر: ضلع کپواڑہ کے لائن آف کنٹرول کے نزدیک عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین آج صبح تصادم ہوا۔
اس تصادم میں 1 عسکریت پسند کےجاں بحق ہو نے اور سکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار زخمی ہونے کی خبر ہے۔
اطلاعات کے مطابق کپواڑہ کے سفہ والی گلی بٹپورہ جنگل میں سیکورٹی فورسز کو عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خبر موصول ہوئی تھی۔
ذرائع کے مطابق زخمی اہلکاروں کو اہسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں انکا علاج معلجہ جاری ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ ہلاک شدہ عسکریت پسند سے اے۔کے 47 رائفل برآمد ہوئی ہے۔
جاں بحق شدہ عسکریت پسند کی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی ہے۔ مزید تفصلات کا انتظارہیں.

